23 ستمبر 2026 - 15:55
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پرپابندی عائد ہوگی،  عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد ہوگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پنجاب حکومت نے صوبے بھر  میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک کیلئےکیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پرپابندی عائد ہوگی،  عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد ہوگی۔

لوگوں کو غیرقانونی اجتماعات میں شرکت کیلئے اکسانے پر بھی پابندی عائد ہے  تاہم پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نمازجنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha